اس ویب سائٹ کے توسط سے ہم انسانی شخصیت کے ایسے پہلوؤں، جن کے ہونے یا پھر نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ غیر معمولی، جبکہ بہت سے قابلیت کے باوجود بھی ایک معمولی زندگی گزار دیتے ہیں۔
ایسے ہی سوالات جن کے جوابات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں ویسی نہیں جن کے ہونے سے زندگی ایک خوبصورت شکل میں ہوسکتی ہے۔
جیسا کہ ایک جیسا ماحول، حالات اور مواقع ہونے کے باوجود لوگ کامیابی کے لحاظ سے ایک دوسرے سے بالکل مختلف کیوں ہوتے ہیں ؟
ایسی کون سی تحریک کے ہونے سے کچھ لوگ ناہموار راستوں سے ہوتے ہوئے بھی من چاہی زندگیوں کو پالیتے ہیں اور جبکہ کچھ کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود کچھ خاص حاصل نہیں ہوتا ؟
ایسی کون سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے بعض کو بعض پر برتری حاصل رہتی ہے، مگر وہی کچھ کرنے کے باوجود بہت سے لوگ اعلیٰ مقام کے حصول سے رہتے رہ جاتے ہیں ؟
ایسی کون سی وجوہات ہوتی ہیں جن کے باعث کچھ لوگ رشتوں سے وہ ثمرات حاصل نہیں کر سکتے ہیں جو دوسروں کو حاصل رہتے ہیں ؟
مثبت سوچ کا انسانی زندگی میں کتنا اہم کردار ہے ؟
انسانی دماغ کیسے کام کرتا ہے اور یہ کس قدر طاقتور ہے ؟
غیر معمولی زندگی کے تخلیق کار کچھ ایسے ہی اہم سوالات کے جوابات ڈھونڈنا اور ان موضوعات پر سوچنا اور پڑھنا، غیر معمولی شخصیات کے ساتھ معاشرے میں بسنے والے عام لوگوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا اور سمجھنے کے ساتھ ان سے حاصل مشاہدات کو نوٹس کی صورت میں لکھنا چند سالوں سی میری عادت رہی ہے۔
مجھے لگا کہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے کیو ں نہ اپنی اس محنت کو ایسے لوگوں کے ساتھ 15 دنوں کے بعد ایک مضمون کی صورت میں شیئر کیا جائے، جو اس طرح کے موضوعات میں میری طرح دلچسپی رکھتے ہوں اور اس سوچ کے ساتھ یہ ویب سائٹ کو بنایا گیا ہیں۔
آپ کو کچھ بھی قابلِ عمل لگے تو اس کی وجہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دن رات علم کیلئے کام کیا اور ہمیں ایک بہترین زندگی گزارنے کے عمدہ طریقوں سے روشناس کرایا۔
اور اگر کچھ احمقانہ بات لگے تو اس کا ذمہ دار میں ہوگا۔ اگر آپ کو کچھ ایسا لگے تو ازراہِ کرم مجھے اس بارے میں ای میل(usmanashiq379@gmail.com )کے ذریعے
آگاہ کیجئے گا تاکہ اس غلطی کو جلد از جلد صحیح کیا جائے،
آپ کی قیمتی آراء میرے لیے قابلِ قدر ہوگئی شکریہ۔